فریٹ کنکشن پاکستان کے سی ای او کامران انصاری کی نماز جنازہ مسجد عائشہ میں ادا کی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CEO Freight Connection Pakistan Pvt. Ltd. Kamran Ansari passed away

کراچی : فریٹ کنکشن پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او کامران انصاری ڈی ایچ اے کراچی میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی۔

کامران انصاری نے اپنے کیریئر کا آغاز رازق انٹرنیشنل سے کیا اور طویل عرصہ تک رئیس حسن سعدی گروپ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کام کیا ۔

کامران انصاری فریٹ کنکشن پاکستان کے بانی سی ای او تھے ، سابق چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈنگ ایسوسی ایشن ، پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ تھے اور فعال مخیر انسان تھے ، انہوں نے بیوہ اور 3 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

کامران انصاری کی نماز عصر شام ساڑھے پانچ بجے مسجد عائشہ میں کریک کلب پی ایس او پیٹرول پمپ ، مرکزی خیابان اتحاد ، ڈی ایچ اے فیز 8 کے قریب ادا کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں دکانیں کھولنے یا نہ کھولنے کے معاملے پر تاجر تقسیم

ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری محمد طارق خان نے کامران انصاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ ارتحال کو جہاز رانی کی صنعت کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

طارق خان نے کہا کہ کامران انصاری صنعت کا ایک بہت بڑا اثاثہ تھے اور ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کامران انصاری کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

Related Posts