سینٹرل پنجاب نے پاکستان کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینٹرل پنجاب نے پاکستان کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
سینٹرل پنجاب نے پاکستان کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 82 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، اسامہ میر کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹیم 232 رنز کے جواب میں 33ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لیگ اسپنر نے 23 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عامر یامین اور ظفر گوہر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،عرفات منہاس 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے طیب طاہر اور بلاول بھٹی کی نصف سنچریوں کی بدولت 231 رنز اسکور کئے تھے، طیب طاہر 58 اور بلاول بھٹی ناٹ آؤٹ 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹر محمد عامر کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے پر اُمید

شارون سراج، محمد الیاس اور فیصل اکرم نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts