ضلع وسطی پولیس کی بروقت کارروائی، جلاؤگھیراؤ میں ملوث 35 شرپسند گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع وسطی پولیس کی بروقت کارروائی، جلاؤگھیراؤ میں ملوث 35 شرپسند گرفتار
ضلع وسطی پولیس کی بروقت کارروائی، جلاؤگھیراؤ میں ملوث 35 شرپسند گرفتار

کراچی: ضلع وسطی پولیس نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو فوری پر قابو کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بحال اور عوام کی جان و املاک کے تحفط کو یقینی بناتے ہوئے بروقت کارروائی کی ہے۔

ایس ایس پی ضلع وسطی ملک مرتضیٰ نے ضلع وسطی کے مختلف تھانوں کے ہاٹ اسپاٹ کا دورہ کیا اور پولیس کی جانے سے کیے گئے امن و امان کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ضلع وسطی میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے 35 افراد کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو کراچی کی حدود سے 15 شرپسند ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ تھانہ بلال کالونی نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 20 شرپسندوں کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، خاتون کونوکری کاجھانسہ دے کرزیادتی کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

Related Posts