پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سابق ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خوشیاں منانے والے پاک فوج کے طریقہ کار کو نہیں سمجھتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس عظیم کام کے لیے میں میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو انہوں نے اپنے دور میں کیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاک فوج میں 3 سالہ خدمات کا ایک باقاعدہ نظام موجود ہے جسے خوشیاں منانے والے نہیں سمجھتے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے پاک فوج میں کام کے نئے دور کے آغاز پر سابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے موجودہ ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے اپنا پیغام سابق ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے پیغام کے جواب میں دیا جس میں انہوں نے تعاون کرنے پر ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ میں پاکستان کے میڈیا کا ہر سطح پر تعاون کرنے پر شکر گزار ہوں جبکہ ہم وطن عوام کی محبتوں اور خلوص کا شکریہ اداکرنے کے میرے پاس الفاظ نہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کامیابیوں کے نئے سفر کا آغاز کرنے پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
https://twitter.com/Babarlftikhar/status/1217798707535581184