کلچرڈے منانا ہمارا اپنی ثقافت اور روایات سے محبت کا اظہار ہے، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hunaid Lakhani criticized the Sindh government

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر پورے سندھ کو کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پورے سندھ میں ثقافتی دن کو بھرپور انداز میں منا تی ہے۔

کلچر ڈے کے موقع پر پورا صوبہ ثقافتی د ن منا رہا ہے ثقافتی دن منانا صرف ایک تہوار نہیں ہے بلکہ اپنی ثقافت اور روایات سے ہماری محبت کا اظہار ہے کیونکہ جو قو میں اپنی روایات اور ثقافت کو بھول جاتی ہیں یا پست پشت ڈال دیتی ہیں وہ اپنی شناخت کھو دیتی ہیں۔

سندھی ٹوپی، اجرک، مہمان نوازی، محبت، انسانیت اور ہمارے روایتی لذیذ کھانے ہماری پہچان ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے کلچر ڈے کے حوالے سے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پانچ ہزار سال پرانی ہے اور سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے پوری دنیا میں سندھ اپنی قدیم روایات کیوجہ سے مشہور ہے، ہم اپنی ثقافت اور اپنی روایات پر فخر محسوس کرتے ہیں ثقافتی دن ہ میں نہ صرف خوشی کا احساس د یتا ہے بلکہ ہ میں اپنی ثقافت، تہذیب اور روایات سے قریب کر تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن سندھ میں بسنے والے ہر پاکستانی کو ایک لڑی میں پرو دیتا ہے،ہمارا کلچر ہ میں قومیت کا احساس دلاتا ہے دنیا میں کوئی بھی ایسی قوم نہیں ہوگی جن کی ثقافت اتنی پرانی ہوگی جتنی سندھیوں کی ہے۔

سندھی ٹوپی، اجرک،سندھ کے کھانے، یہاں کا آرٹ اور فن یہ سب چیزیں انمول ہیں جو کہ ہماری ثقافت کا حصہ ہیں اور سندھ کی روایات پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کلچر ڈے منا نے سے جہاں ہ میں دلی خوشی محسوس ہوتی ہے وہیں صوبے میں سندہی اجرک، ٹوپی اور لوکل سطح پر کام کرنے والے بہت ساری انڈسٹریز کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

جس سے مزدوروں اور دیہاڑی پر کام کرنے والوں کو مالی فائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز کو بھی اچھا منافع ملتا ہے اور حکومت کے لیئے بھی ریونیو جنریٹ ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے صوبوں کا ایک ایسا مجموعہ ہے جن کا حسن پاکستان کے ہر کونے میں نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی ثقافتی رنگ ہمارے پاکستان کی خوبصورتی ہیں اور اس کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں، یہ دنیا کا واحد ملک ہے جس میں بسنے والے لوگوں کی ثقافت اور تہذیب و تمدن نہایت شاندارہے۔

Related Posts