کراچی: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 273اعشاریہ 071 بلین روپے کے جدید منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے اس منصوبے کو مزید غور کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیج دیا۔
اجلاس میں ریلوے کے حکام، صوبائی حکومت کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو دکانیں فراہم کی جائیں گی، عثمان ڈار