سی ڈی اے کا ٹریفک مسائل کے حل کیلئے پیڈ پارکنگ منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کا ٹریفک مسائل کے حل کیلئے پیڈ پارکنگ منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ
سی ڈی اے کا ٹریفک مسائل کے حل کیلئے پیڈ پارکنگ منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)کے تعاون سے شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے ایک مشترکہ سٹڈی کی ہے۔

اس ضمن میں منگل کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں پارکنگ کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے متعدد تجاویز موضوع بحث رہیں۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سمیت(پائیڈ) کے وائس چانسلر ندیم الحق، فیکلٹی ممبران، آئی جی اسلام آباد اورڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے علاوہ سی ڈی کے سینئرافسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ سڑکوں پر ٹریفک کا دبا ؤزیادہ ہونے اور موثر پارکنگ کا انتظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس سلسلے میں جن علاقوں میں زیادہ ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل درپیش آرہے ہیں ان جگہوں پر بامعاوضہ پارکنگ ایریاز بنائیں جائیں جو نہ صرف آمدن میں اضافے کا باعث ہونگی بلکہ پارکنگ کے انتظام کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے میٹنگ کے دوران پائیڈ کی دی گئی تجویز اور اس پر آنے والے ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تجویز کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔ مزیدبرآں یہ بھی فیصلہ کیا گیا اسلام آباد کی تاجر برادری کو بھرپور اعتماد میں لیا جائے۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد کے پانچ مختلف مقامات پر پیڈ پارکنگ کو بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ اسی طرح اسلام آباد اتوار بازار میں پارکنگ کے مسائل کو ختم کرنے اور شہریوں کی گاڑیوں کو سیکورٹی دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسکو بھی سٹڈی کا حصہ بنایا جائے تاکہ شہریوں کی گاڑیوں کی سیکیورٹی اور پارکنگ میں بہتری آسکے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ خوش آئندہے، ایس ایم منیر

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ ایریاز کے ڈیزائن میں خاطر خواہ خیال رکھا جائے جن میں موٹر سائیکل اور معذور افراد کیلئے پارکنگ کو خاص طور پر مختص کیا جائے تاکہ معزور افراد کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور اسکے ساتھ نو پارکنگ زونز کی بھی نشاندھی کی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایف سیون مرکز میں واقع پارکنگ پلازہ کو بھی استعمال میں لایا جائے۔

Related Posts