سانحہ مچھ کیخلاف ہونیوالے دھرنے کے دوران موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ مچھ کیخلاف ہونیوالے دھرنے کے دوران موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج
سانحہ مچھ کیخلاف ہونیوالے دھرنے کے دوران موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج

کراچی: سانحہ مچھ کیخلاف ہونیوالے دھرنے کے دوران موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آرکے مطابق واقعے میں شرپسندوں کی جانب سے 6 موٹرسائیکلیں جلائی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سانحہ مچھ کے خلاف دھرنوں کے دوران شارع فیصل پر موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سرکارکی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری کی صبح شاہ فیصل کالونی گیٹ کے قریب مظاہرین کا دھرنا جاری تھا کہ اس دوران شرپسند عناصر نے زبردستی راستہ کھلوانے کی کوشش کی اور تلخ کلامی کے بعد مشتعل افراد نے موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔

ایف آئی آرکے مطابق واقعے میں 6 موٹرسائیکلیں جلائی گئی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔جس کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سانحہ مچھ پر حکومت اور شہداء کمیٹی کا معاہدہ، تفصیلات سامنے آگئیں

Related Posts