بدقسمتی سے سابقہ و موجودہ حکومت کے پالیسیاں ایک ہیں،سینیٹرسراج الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کے ٹیرف میں آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق
بجلی کے ٹیرف میں آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ اسلامی حکومت میں ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، حکومتوں میں جرم ولوٹ مار پر سزاملتی تو بدعنوانی میں اتنا اضافہ نہیں ہوتا۔بدقسمتی سے لٹیروں کی سرپرستی ہورہی ہے جس کی وجہ سے لٹیرے دلیر بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست،عدالت وحکومت کو اسلامی بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عدل وانصاف قائم ہواور مجرم کوسزامل سکیں۔بدقسمتی سے سابقہ و موجودہ حکومت کے پالیسیاں ایک ہیں۔

سودی نظام ہو یا امریکی، ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کی غلامی ہو، کشمیر پر ہندوستان کے ساتھ ساز باز،فحاشی و عریانی پھیلانا ہویا علماء، مدارس، مساجد کی توہین ہو، ملکی خزانہ لوٹنے سے لے کر کرپشن تک سب پالیسیاں ایک ہیں اگرکسی چیز پر اختلاف ہے تو وہ اقتدار اور ذاتی مفادات ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں ذمہ داران سے گفتگواور مدرسہ دارالرشادچمن پھاٹک مسجد میں خطبہ جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ امریکی تابعداری میں اپوزیشن اور حکو مت دونوں ایک دوسرے سے بازی لے جانے میں لگے ہیں۔

اسلامی ملک میں مساجد و مدارس کے لیے خزانے میں ایک روپیہ نہیں رکھاگیا جب کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے لیے ایک سو ملین روپے رکھے گئے ہیں تاکہ دنیا کو بتاسکیں کہ اسلام آبادمیں ایک مثالی مندر کی تعمیر کی جارہی ہے۔

پاکستان کو اگر انگریزوں کے غلاموں اور بڑی ڈگریاں لینے والوں کے بجائے علماء کرام کے حوالے کرتے تو ملک دولخت نہ ہوتا اور آج پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے۔ ہماری سیاست کی بنیاد اسلام اور نظریہ پاکستان پر ہے۔پاکستان کی نظریاتی شناخت کو قائم رکھنا ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔قانون افراد کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے ہوناچا ہئے۔

حکومت بڑے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی کا منظم نظام نہیں بنا سکی، غریبوں کو ٹیکس کی چکی میں پیستے اور ان کا خون نچوڑتے رہنامعاشی پلاننگ نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کے نظام کو ختم کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہی تمام ملکی مسائل کا حل ہے۔

Related Posts