کراچی: موبائل چوری کا الزام لگا کرسیکیورٹی گارڈ پر تشدد کے معاملے میں پولیس نے الہ دین پارک گلشن اقبال بلاک 11 میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں بیت اللہ، محمدعرفان اورمستقیم شامل ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ راشد منہاس روڈ پرواقع نجی سکیورٹی کمپنی میں پیش آیا تھا جہاں نجی سکیورٹی کمپنی مینجراور دیگرملزمان نےشہری کوباندھ کرحبس بیجامیں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
راشد منہاس روڈ پر سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ پر کمپنی منیجر و دیگر کا بدترین تشدد
پولیس کا کہنا ہے کہ چار ملزمان نے مل کر عبدالسلیم ولد خدا بخش پر بدترین تشدد کیا تھا، مدعی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مسلح ملزمان نے لیدر گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین سے بھری بس کو لوٹ لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جارہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے بس میں موجود 70 افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں المصطفیٰ اسپتال کے قریب ہوئی ہوئی، ملزمان فیکٹری ملازمین سے 65 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔