اداروں کیخلاف اکسانے کا مقدمہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب باعزت بری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے دفاعی تجزیہ کار اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِثانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کرکے فوری طور پر رہائی کا حکم دے دیا۔

اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت کی، دورانِ سماعت امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیئے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہماری حکومت آئی تو چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن کریم تھمائیں گے، سراج الحق

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،بعدازاں کچھ دیر بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کردیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو 27 فروری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا ان پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔

Related Posts