کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار میں شدید مندی کے بعد 100 انڈیکس 1500 پوائنٹس کے قریب گرگیا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ٹریڈنگ میں دباؤ دیکھا گیا، سرمایہ کاروں کے محتاط رویوں کے باعث 506اعشاریہ6 پوائنٹس سے گرکر 44044اعشاریہ07 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
ملک میں سیاسی کشیدگی کے باعث سرمایہ کارہچکچاہٹ کاشکار رہے جبکہ سیاسی تناؤ کے باعث مارکیٹ میں ٹھہراؤ نہیں آیا اور کاروبار میں اربوں روپے کا خسارہ دیکھنے میں آیا اورکاروبار کے اختتام پر 2اعشاریہ 88 فیصد کی مندی کے بعد 1284اعشاریہ 38فیصد کمی کے بعد 43 ہزار 2266اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44700پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث بعض اسٹاکس میں فروخت کے دباؤ سے انڈیکس واپس44500پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 18.99 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44525.72پوائنٹس سے بڑھ کر44551.35پوائنٹس ہو گیا۔
18.99پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17409.86پوائنٹس سے بڑھ کر 17428.85 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30703.25پوائنٹس سے کم ہو کر 30698.21 پوائنٹس پر آگیا۔