سی ویو کے ساحل پر پھنسا مال بردار بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکال لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

cargo ship was successfully rescued in karachi

 کراچی:سی ویو کے ساحل پر پھنسا مال بردار بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکال لیا گیا ، معاون خصوصی برائے بحری امورمحمود مولوی نے تصدیق کردی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے بتایا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز کو آج صبح کامیابی کے ساتھ مٹی سے نکال لیا گیا ہے ، کامیاب آپریشن پر انہوں نے اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سیلویج کمپنی کے ورکرز ہینگ ٹونگ جہاز کو ٹگ بوٹ سے باندھنے میں کامیاب ہوگئےتھے،سیلویج کمپنی کا کہنا تھاکہ ساحلِ سمندر پر پھنسے ہوئے جہاز کو نکالنے کیلئے جاری آپریشن میں ٹگ بوٹ سے باندھنے میں کامیابی کے بعد آپریشن کامیاب ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن مشکلات کا شکار ہوگیاتھا، جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی تھی۔سمندر کے مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے کرین شپ جہاز کے قریب پہنچائی گئی جو لہروں کا مقابلہ نہ کرپائی۔

آپریشن شروع کرنے کیلئے لائی گئی کرین شپ بحری جہاز کو نکالنے کی بجائے خود ریت میں پھنس گئی۔ توازن سنبھالنے کیلئے باندھے گئے جوڑ اور رسیاں ہوا کے دباؤ سے ٹوٹ کر الگ ہو گئی تھیں۔

Related Posts