نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ بدھ کی رات عمرے کی ادائی کےلیے نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مندر سے پرساد کھانے پر انتہا پسند ہندوؤں نے معذور مسلمان کو مار مار کر قتل کر دیا
پاکستان کے سفیراحمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے افسران بھی خیرمقدم کےلیے موجود تھے۔
نگراں وزیراعظم نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی بعد ازاں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔