چینی صدر کی دعوت، نگران وزیر اعظم چین کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کیلئے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے جو 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کے  دوران نگران وزیر اعظم 18اکتوبر کو فورم سے خطاب کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

چینی قیادت کے علاوہ نگران وزیر اعظم سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہانِ مملکت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

قبل ازیں نگران وفاقی وزیرِ تجارت و صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز تیسرے بیلٹ اینڈ رود فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوئے جو 17 اور 18 اکتوبر کو بیلٹ اینڈ روڈ کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقدہ فورم میں شریک ہوں گے۔

اس دوران نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز ایگزم بینک سمیت دیگر چینی کاروباری اداروں کے سربراہان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس کا مقصد باہمی تجارت، کاروباری مصروفیات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔ 

Related Posts