بیجنگ: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 2 چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دورۂ چین کے دوران مین منیٹلز کے چیئرمین وینگ ژولیانگ اور میٹلرجیکل کو آپریشن آف چائنا کے چیئرمین چن جیانوانگ سے ملاقات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کی۔
جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آسان بنانے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کی جاچکی ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ دونوں کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورۂ چین
نگران وزیرِ اعظم سے سی ای او چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (CCCC) وانگ ہائی ہوائی (Wang Haihuai) اور چیئرمین چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (CRBC) کی ملاقات۔
ملاقات میں شرکاء نے سی پیک کے تحت CCCC اور CRBC کے پاکستان میں جاری… pic.twitter.com/qRWHViH1z0
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 19, 2023
دریں اثناء نگران وزیر اعظم سے سی ای او چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) وانگ ہائی ہوائی اور چیئرمین چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کے چیئرمین نے ملاقات کی اور سی پیک کے تحت پاکستان میں جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔