اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت کارڈیالوجی ہسپتال میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم نے بدھ کے روز گلگت کارڈیالوجی ہسپتال میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی گروپ کو اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
گفتگو کے دوران نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایک قوم اور ایک قانون کی حکمرانی نافذ کریں گے جس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ عوامی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گلگت بلستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو باعزت زندگی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ گلگت بلتستان میں سڑکوں کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے تاکہ ملک کے دیگرحصوں کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جائے۔ جی بی یونیورسٹی کو مالی مسائل درپیش ہیں، ہم نے وائس چانسلر سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے بعد فنانس ڈویژن کو معاملہ آگے بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جہاں نگران وزیر اعظم کو طبی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ 50 بستر پر مشتمل ہسپتال میں ایمرجنسی کیئر، انتہائی نگہداشت یونٹ اور بچوں کا وارڈ بھی موجود ہے۔