کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا دورۂ خیرپور جاری ہے جس کے دوران انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سرکاری دورے کے دوران خیر پور پہنچے تو ڈی جی کلچر نے استقبال کیا۔ دورے کا آغاز صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کی درگاہ پر حاضری دے کر کیا گیا۔
انتخابات کرانے ہی پڑیں گے، نواز شریف کو الیکشن میں پتہ چلے گا۔پرویز الٰہی
اس موقعے پر نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو مفلر، اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی۔ دریں اثناء نگران وزیر اعلیٰ سندھ سکھر بیراج پہنچے جہاں انہیں بیراج نیٹ ورک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے مطابق سکھر بیراج کو7 کینال، 212 ڈسٹری بیوٹریز اور 64 برانچز کی مدد سے چلایا جاتا ہے۔ روہڑی کینال کا کمانڈ ایریا سب سے بڑا ہے۔ سکھر بیراج صوبے کی زرعی معیشت کی ترقی میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔
گزشتہ روز دورۂ سکھر کے موقعے پر نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت میں شرکت کی اور وکلاء، قانون دانوں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتین اور گفتگو کی۔
منگل کے روز نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے غلام محمد ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور لاڑکانہ اور سکھر ریجن میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں اہم فیصلے سامنے آئے۔