زمان پارک آپریشن، نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر ہونے والے آپریشن پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آپریشن کے متعلق معلومات الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیس کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ حکومت کی رِٹ ہر صورت قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان الیکشن نہیں چاہتے، نہ ہی انہیں جان کا خطرہ ہے۔فیصل واؤڈا

نیوز کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ میں اپنی پولیس کے ساتھ ہوں۔ ہم نے پولیس کو 2 بار گیٹ سے واپس آنے کا کہہ دیا کیونکہ ہم کسی صورت خون خرابا نہیں چاہتے۔ پولیس کی ایک گاڑی نہر میں پھینک دی گئی۔ آج ہم نے حکومت کی رِٹ قائم کرنے کا کہہ دیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جو دہشت گردی کر رہے ہیں، وہ پارٹی کارکنان نہیں کرسکتے۔ ہم نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں۔ زخمی ملازمین کی مدد ہوگی۔

 

Related Posts