کراچی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق، 4بچے زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق، 4بچے زخمی
کراچی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق، 4بچے زخمی

کراچی میں تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے 6 سالہ بچی موقعے پر جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ دلخراش حادثے کے نتیجے میں 4 بچے زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے ضلع ملیر میں واقع میمن گوٹھ میں پیش آیا۔ بچے گلی میں کھیلنے میں مصروف تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں حملوں کا خدشہ، فورسز کی کارروائیاں تیز،پنجاب سے دو دہشت گردپکڑے گئے

حادثے کے نتیجے میں 6 سالہ بچی موقعے پر دم توڑ گئی۔ کار کی ٹکر لگنے سے زخمی ہونے والے بچے مدد کیلئے پکار رہے تھے تاہم ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو مبینہ طور پر ٹکر مار کر بھاگ نکلنے والے ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے۔

کار کی ٹکر لگنے سے جاں بحق بچی کی میت اور زخمی بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیر علاج 4 بچوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب حادثے کا شکار بچوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے کار ڈرائیور کو فوری طور پر تلاش کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Related Posts