عالمی قوانین کی خلاف ورزی، یوکرین میں قید روسی سپاہیوں کے قتل کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے یوکرین کو دیوالیہ پن کا شکار قرار دیدیا
عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے یوکرین کو دیوالیہ پن کا شکار قرار دیدیا

کیف: یوکرین میں قید روسی سپاہیوں کے قتل کا انکشاف سامنے آیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ قتلِ عام کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیو یارک ٹائمز کے صحافی ایوان ہل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیر کے روز ایک ویڈیو آن لائن پوسٹ ہوئی جس کی درستگی نیو یارک ٹائمز نے چیک کی جس سے یہ سنگین انکشاف سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام ایک بار پھر سڑکوں پر

صحافی ایوان ہل نے کہا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یوکرینی سپاہیوں نے قید کیے گئے روسی سپاہیوں کو دارالحکومت کیف کے مغرب میں ایک گاؤں کے باہر 30 مارچ کے آس پاس قتل کیا جبکہ روسی فوج پسپائی اختیار کر رہی تھی۔ 

نیو یارک ٹائمز کے آن لائن ایڈیشن میں شائع خبر کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ وہ ابھی زندہ ہے۔ دیکھو، وہ ہانپ رہا ہے۔ پھر ایک سپاہی اس آدمی کو دو گولیاں مارتا ہے۔ اسی طرح دیگر سپاہیوں کو گولیاں ماری گئیں۔

آن لائن ایڈیشن کے مطابق کم از کم 3 دیگر بظاہر روسی نظر آنے والے فوجیوں کو مارا جاتا ہے۔ جن کی لاشیں پہلے سے مارے گئے سپاہی کے قریب پڑی نظر آتی ہیں۔ تین فوجیوں کے بازوؤں پر سفید پٹیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں جو عموما روسی پہنتے ہیں۔

Related Posts