موجودہ ٹیم سے کپتان مایوس، فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین ایکسپریس

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے مایوس سابق وزیر اعظم عمران خان کو پرانی ٹیم کی یاد ستانے لگی ہے، انہوں نے پارٹی میں بڑی سرجری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ اور فواد چوہدری کو پارٹی میں اہم عہدے ملنے کا امکان ہے جبکہ زرتاج گل اور علی محمد خان کو بھی پارٹی میں مرکزی عہدے دیے جائیں گے۔

بشریٰ بی بی نے احتجاج کے دوران ساتھ نہ دینے والے پارٹی رہنماؤں کو بڑی دھمکی دے دی

موقر آج نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ عمران خان موجودہ پارٹی قیادت کے ڈی چوک احتجاج بیانیے سے بھی ناخوش ہیں جبکہ عمران خان نے شکوہ کیا کہ موجودہ قیادت احتجاجی تحریک ٹھیک طریقے سے چلاسکی اور نہ بیانیہ بنا سکی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی رپورٹ کے بعد عمران خان نے پارٹی میں بڑی سرجری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر بھی شدید تنقید کی وجہ سے اپنے عہدے سے ناخوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرانی ٹیم کے واپس پی ٹی آئی میں آنے پر بھی موجودہ ٹیم کو تحفظات ہیں، پرانی ٹیم کو مرکزی عہدے دینے کے لیے ”عبوری“ سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا، پرانی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے بعد انہیں مستقل عہدے دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Posts