کیپٹن صفدر کراچی کے ہوٹل سے گرفتار، پولیس کی تصدیق، ن لیگی قیادت کا شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

court ordered to provide copies of challan of NAB office commotion case

مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن(ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا جس کی پولیس نے تصدیق کی جبکہ ن لیگی قیادت گرفتاری پر شدید احتجاج کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا  جبکہ تھانہ بریگیڈ پولیس نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی جمشید ٹاؤن تصدیق وارث اور ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلئے ہوٹل پہنچے۔ پولیس پارٹی آج صبح تقریباً 6 بجے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

ہوٹل سے گرفتاری کے بعد کیپٹن صفدر کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مریم نواز سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر احتجاج میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور ن لیگ کے رکنِ صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

 گوجرانوالہ کے تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں 15 روز قبل سینئر ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی مدعیت میں درج بغاوت کے مقدمے میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور رکنِ اسمبلی عمران خالد بٹ ملزمان نامزد کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیرِ اعظم کے داماد کیپٹن صفدر  کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

Related Posts