دُنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز 4 کروڑ، اموات 11 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز 4 کروڑ، اموات 11 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز
دُنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز 4 کروڑ، اموات 11 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ افراد متاثر جبکہ 11 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 2لاکھ 78ہزار 207افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (11 لاکھ 18 ہزار321) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 71ہزار 995فراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 89لاکھ 75ہزار687 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ1 لاکھ 12ہزار204 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 89لاکھ 75ہزار687افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور ارجنٹینا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، کولمبیا7ویں، فرانس 8ویں، پیرو9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر3 لاکھ 23 ہزار 452 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 659 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 440 نئے کیسز رپورٹ، 5 مزید شہری جاں بحق

Related Posts