کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وجوہات سامنے آگئیں، مقدمے میں مریم نواز سمیت 200 افراد نامزد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، مقدمے میں مریم نواز سمیت 200 افراد نامزد
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، مقدمے میں مریم نواز سمیت 200 افراد نامزد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئی ہیں، مقدمے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر سمیت 200 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو مزارِ قائد پر خلافِ قانون نعرے بازی پر گرفتار کیا گیا، جس پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی ارسال کیا۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ ہم تھانہ بریگیڈ کراچی پہنچے جبکہ ہمارے ساتھ کراچی کے اراکینِ اسمبلی موجود تھے۔ ہم نے مریم نواز اور صفدر اعوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مریم نواز، کیپٹن صفدر اور دیگر ن لیگی غنڈوں نے مزارِ قائد کے ادب و احترام کو ملحوظِ خاطر نہیں رکھا، اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو ہم قومی اسمبلی میں آئی جی سندھ کے خلاف تحریکِ استحقاق لائیں گے۔ 

گزشتہ روز کے علی زیدی کے پیغام کے بعد آج صبح صبح مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا کہ کراچی کے جس ہوٹل میں کیپٹن صفدر اور اہلیہ (مریم نواز) رہائش پذیر تھے، پولیس نے اس کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا۔ 

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے بھی ٹوئٹر پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اس کمرے کے دروازے کی ویڈیو شیئر کی جہاں سے کیپٹن صفدر کو آج علی الصبح گرفتار کیا گیا۔ 

تھانہ بریگیڈ پولیس نے کیپٹن صفدر، مریم نواز اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف مزارِ قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں مزارِ قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن(ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا جس کی پولیس نے تصدیق کی جبکہ ن لیگی قیادت گرفتاری پر شدید احتجاج کر رہی ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا  جبکہ تھانہ بریگیڈ پولیس نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: کیپٹن صفدر  ہوٹل سے گرفتار، ن لیگی قیادت کا شدید احتجاج

Related Posts