بلوچستان میں شہید کیے گئے کیپٹن کاشف کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

صوبہ بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جنہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپٹن کاشف پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا جانے کے باعث شہید ہوئے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 جوانوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

کیپٹن کاشف شہید کی نمازِ جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ کیپٹن کاشف کو فوجی اعزاز و اکرام کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید  ہو گئے  جبکہ دھماکے میں دو جوان زخمی بھی ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزنےئ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے شہر پنجگور کے ضلع گچک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشت گردوں نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے خضدار منتقل کردیا گیا تھا۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے تھے۔

 سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں گزشتہ ماہ جولائی کے دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

Related Posts