کپتان بابراعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپتان بابراعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے
کپتان بابراعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اسپورٹ مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوہلی کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہو۔

یہ بھی پڑھیں:

دورہ ویسٹ انڈیز، ویرات کوہلی دورے کے لیے اسکواڈ سے باہر

بابر اعظم کے اسپورٹ مین اسپرٹ کے مظاہرے کو صارفین نے خوب پسند کیا ہے اور اُن کے اس پیغام کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی ویرات کوہلی کے حق میں بیان دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لوگ ویرات کوہلی کے خلاف متعصب ہیں جبکہ روہت شرما کی فارم پر کوئی بات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ فارم عارضی ہے اور کلاس مستقل ہے، آپ صرف ویرات کوہلی کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں جبکہ روہت شرما بھی آؤٹ آف فارم ہیں۔

Related Posts