کیمرج امتحانی پیپر کے لیک ہونے کا معاملہ، منظم سازش کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

کیمرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے تصدیق کی ہے کہ جون 2025 کے امتحانی سلسلے کے دوران تین امتحانی پرچوں کے کچھ حصے امتحان سے عین قبل لیک ہوئے۔

یہ انکشاف کیمرج کی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے کی گئی داخلی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اگرچہ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم پرچے لیک ہونے کے حوالے سے زیادہ تر دعوے بے بنیاد تھے۔

بورڈ کے مطابق یہ لیک ایک منظم سازش کا حصہ تھا، جس کا مقصد امتحانی عمل کی ساکھ کو مجروح کرنا تھا۔ تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کچھ افراد نے جعلی پرچے تقسیم کر کے طلبہ سے پیسے بٹورنے کی کوشش کی۔

تحقیقات میں اس بات کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ مخصوص افراد نے تین اصل پرچوں کے کچھ حصے امتحان سے قبل شیئر کیے، جسے بدعنوانی اور امتحانی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

کیمرج نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی چھان بین ابھی جاری ہے، اور جیسے جیسے مزید شواہد سامنے آئیں گے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی طلبہ اپریل میں اعلان کردہ اے لیول کے نتائج پر پہلے ہی شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 اور 12 مئی کو پاکستان میں ہونے والے کیمرج امتحانات ملک گیر بدامنی کے باعث منسوخ کر دیے گئے تھے۔ کیمرج نے امتحانات دوبارہ لینے کے بجائے دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر اوسط نمبرز جاری کیے، جس پر طلبہ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور اسے تعلیمی انصاف کے خلاف قرار دیا گیا۔

Related Posts