کیلیفورنیا، جنگلات کی آگ 22 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، متعدد افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیلیفورنیا، جنگلات کی آگ 22 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، متعدد افراد زخمی
کیلیفورنیا، جنگلات کی آگ 22 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، متعدد افراد زخمی

کیلی فورنیا سٹی:کیلیفورنیا کے جنگلات میں 2روز سے لگی آگ نے 22 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

بین الاقومی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایاکہ سین برناڈینو کے نزدیک لگی آگ نے شہر کا درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچا دیا، آگ سے متاثرہ علاقے میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا گیا۔

آگ سے 2 افراد شدید زخمی اور 10 کو معمولی زخم آئے، تیز ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔کیلیفورنیا میں 15اگست سے اب تک جنگلات میں 900 مقامات پر لگنے والی آگ سے 15لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

3 ہزار 300 مکانات کو نقصان پہنچا۔ آگ سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔آگ کو بجھانے کے لئے کی جانی والی کوششوں میں تیزی بھی لائی گئی ہے مگر اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا۔

Related Posts