کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cabinet Economic Coordination Committee convenes today

اسلام آباد :کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا،وزارت خزانہ کی ترسیلات زر بڑھنے کی پالیسی پر غور کیا جائے گا ،وزارت خزانہ کی نیشنل ریمیٹنسز لائلٹی پروگرام کی سمری پر غور کیا جائے گا ،دیگر وزارتوں کے اہم اور ضروری معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دی تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 ارب 85 کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی امدادی قیمت کا تعین کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی تھی، کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر قومی تحفظ خوراک اور مشیر تجارت شامل ہیں، کمیٹی کپاس کی امدادی قیمت کے حوالیسے حتمی فیصلہ کرے گی۔

اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ریلیف اقدامات کے لئے وزارت خزانہ کی 52 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی، کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، چینی کی درآمد سرکاری گوداموں میں ذخیرے کے لئے کی جارہی ہے۔

Related Posts