اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ ہورہا ہے۔ اس بہتری کاوش پر این سی او سی کی پوری ٹیم خو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ “کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ہے، اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ ہو رہا ہے، میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس نے کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کا مرکزی کردار ادا کیا۔”
Our Covid 19 response strategy has been appreciated by the world and with the blessings of Allah has protected Pakistan from the worst effects of Covid. I want to pay tribute to the NCOC team which through its dedicated work has been the linchpin of our Covid response strategy.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2021
اس سے قبل آج صبح ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا تھا کہ ” پاکستان کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا، مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائی گئی، جس کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، لگتا ہے آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے۔”
Inspecting Pakistani-made electronic voting machines by our Science & Technology Ministry. Looks like finally we will have elections in Pakistan where all contestants will accept the results . Congratulations to Shibli Faraz and his team. pic.twitter.com/9UySGvhiU0
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2021
اولمپکس مقابلوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ “میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔”
میں چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے کہ: "آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں"۔
pic.twitter.com/a7UnCvnwSR— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، اور وزیر اعظم نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نکلنے والا ووٹ ڈالا بھی جا سکے گا۔ وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 10 محرم تک بند رکھنے کا فیصلہ