سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی میں کڑامقابلہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

election

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میدان سج گیا، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 جوہی پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ متوقع ہے، الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے مرحوم ایم پی اے سیدغلام شاھ جیلانی کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی۔ ضمنی انتخاب میں سید غلام شاہ جیلانی کے فرزند سید صالح شاہ جیلانی کو میدان میں لایا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے امداد لغاری میدان میں اترے ہیں۔

حلقے میں الیکشن مہم ختم ہوچکی ہے اور ایس ایس پی دادو فرخ رضا کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے 1100 جوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سنبھال لئے ہیں جبکہ 1300 پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض انجام دینگے۔فوج کے جوانوں کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشن کا سامان بھی پہنچادیاگیاہے۔

ڈپٹی کمشنردادو راجہ شاہ زمان کھوڑو نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضلع بھر میں عام تعطیل کا بھی نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 86 جوہی پر ایک لاکھ 99 ہزار 858 ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ پی ایس 86 جوہی میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 365 ہے۔

خواتین ووٹرزکی تعداد 89 ہزار4 سو 93 ہے۔انتخابات کے لیے حلقے میں 158 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 10انتہائی حساس، 62 حساس اور 86 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں جس میں مردوں کے لیے 32 اور خواتین کے لئے 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

حلقے میں 98 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں،جہاں مرد اور خواتین ووٹ کاسٹ کریں گے۔ پی ایس 86 جوہی میں مجموعی طور پر486 پولنگ بوتھ قائم ہونگے۔مردوں کے لئے 266 پولنگ بوتھ اورخواتین کے لئے221 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے ہیں۔

Related Posts