پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا عکاس ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,245 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 925 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 307,831 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 3,878 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت 3 ہزار 378 ڈالر فی اونس ہے، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔