کراچی، تاجر برادری کا مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کیخلاف آج مکمل ہڑتال کا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کی تاجر برادری نے مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف آج شہر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، شہر کی تمام مارکیٹیں آج مکمل بند رہیں گی۔

چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا نے تاجروں کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بجلی بلوں میں اضافے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر تاجروں کی ہڑتال کے ساتھ ہے اور جمعہ (آج) کو مکمل ہڑتال ہوگی۔

زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ بجلی کا ٹیرف ہمیں قابل قبول نہیں ہے، چھوٹی صنعتیں ہوں یا بڑی اتنی مہنگی بجلی پر ہر کاروبار ناممکن ہے۔ ہر کاروباری طبقہ بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہے۔ نگراں حکومت کو چاہیے کہ آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاور پروجیکٹس کے نرخوں پر نظر ثانی اشد ضرورت ہے۔

دورانِ اجلاس گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ویڈیو لنک پر تاجروں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ تاجروں کا مقدمہ لے کر اسلام آباد جاؤں گا۔ تاجروں کے ساتھ نگراں وزیراعظم کو تجاویز دوں گا۔

گورنر سندھ نے تاجروں کو ہڑتال 2 ستمبر تک موئخر کرنے کی درخواست بھی کی۔

Related Posts