ہمارے خلاف باتوں کو غداری سے لنک کریں۔بشریٰ بی بی، ارسلان خالد کی آڈیو بھی لیک

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ہمارے خلاف باتوں کو غداری سے لنک کریں۔بشریٰ بی بی، ارسلان خالد کی آڈیو بھی لیک
ہمارے خلاف باتوں کو غداری سے لنک کریں۔بشریٰ بی بی، ارسلان خالد کی آڈیو بھی لیک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈاکٹر ارسلان خالد سے گفتگو کی آڈیو سوشل میڈیا پر لیک کردی گئی جس میں سابق خاتونِ اوّل نے ہدایت کی کہ ہمارے خلاف باتوں کو غداری سے لنک کریں۔

سوشل میڈیا پر لیک کی گئی آڈیو میں بشریٰ بی بی نے ارسلان خالد سے کہا کہ آپ کا سوشل میڈیا 7 روز سے ایکٹو نہیں، اتنے لوگوں کے فون آئے۔ ایسا کیوں ہے؟ آج کل تو سوشل میڈیا ایکٹو ہونا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، پی ٹی آئی پر بیرونِ ملک سے رقوم کی منتقلی کا مقدمہ درج

ڈاکٹر ارسلان خالد وضاحت کرنے لگتے ہیں تاہم بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ علیم خان جیسے لوگ میرے اور عمران خان کے حوالے سے بات کریں گے، یہ اور زیادہ گند ڈالیں گے اور فرح کا ذکر ہوگا۔

سابق خاتونِ اوّل لیک کی گئی آڈیو میں مزید کہتی ہیں کہ آپ نے ہمارے خلاف باتوں کو اہمیت نہیں دینی، ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کرنا ہے۔ سوشل میڈیا میں لیٹر کا معاملہ بھی اٹھانا ہے۔

آڈیو میں بشریٰ بی بی مزید کہتی ہیں کہ ہمیں معلوم ہے لیٹر درست ہے اور غداری کی وجہ سے یہ سب اکٹھے ہوئے۔ اپنے آپ کو بچانے کیلئے یہ لوگ غداروں سے جا ملے جس میں باہر اور اندر کی قوتیں ہیں۔

تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا بیانیے پر ہدایات جاری کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ آپ نے آج روس کا معاملہ اٹھانا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری ہوئی۔ انہیں پتہ ہے کہ غداری ہورہی ہے۔

گفتگو کے دوران سابق خاتونِ اوّل نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کو ہدایات دیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف پراپیگنڈے کو غداری سے لنک کریں۔ ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ ایسا ہی کرینگے۔