لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی اہلیہ نے ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے وفاق، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے دائر کی گئی درخواست میں کہا کہ میں سابق خاتونِ اوّل ہوں۔ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول نیب، ایف آئی اے اور پولیس نے بے بنیاد اور غیر قانونی مقدمات درج کیے، مجھ سے بھی سیاسی انتقام لینے کی تیاری ہے۔

درخواست گزار بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جون 2022 سے قبل میرے خلاف کوئی انکوائری یا مقدمہ زیرِ التوا نہیں تھا، عدالت اس وقت سے لے کر اب تک درج خفیہ مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات فراہم کرے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تاحال رہائی نہیں مل سکی۔ بشریٰ بی بی نے عدالت سے درخواست کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات دینے سے قبل مجھے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

Related Posts