چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔

بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد ہوئی تو پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھا گھنٹہ روکا گیا۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ ملاقات کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد نے اجازت دی ہے۔

اٹک جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی تاہم پی ٹی آئی وکلاء شیرافضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو اجازت نہ مل سکی۔

جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ رہے جبکہ میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف خاتون کا مبینہ احتجاج، چورنگی پر رقص کی ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے سابق وزیر اعظم کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔

Related Posts