بشری بی بی نے بڑی مشکل کھڑی کردی، پی ٹی آئی لیڈرشپ کا متنازع بیان سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سعودی عرب کے متعلق بیان نے پی ٹی آئی کے لئے بڑی مشکل کھڑی کردی۔

جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے خود کوبشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بیان پر پی ٹی آئی کی قیادت میں تشویش ہے، بشری بی بی کوکسی بھی بیان سے پہلے پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 24 نومبر احتجاج میں بشری بی بی مرکزی کردار ادا نہیں کریں گی، بشریٰ بی بی کا مشال یوسفزئی کے ذریعے عمران خان کو پیغام پہچانے کی کوشش ہے۔

مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پارٹی قیادت کی تشویش پر خان کا بشری بی بی کو سیاست سے دور رہنے کاحکم ہے۔

Related Posts