اسٹاک مارکیٹ میں 518 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث 518.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 212 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 90 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سے امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے سبب روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید پڑھیں:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

2 روپے 19 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 210 روپے 10 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اڑھائی روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 211 روپے ہوگئی۔