شاہ فیصل کالونی میں مخدوش عمارت ایک طرف جھکنے لگی، عوام میں خوف پھیل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ فیصل کالونی میں مخدوش عمارت ایک طرف جھکنے لگی، عوام میں خوف پھیل گیا
شاہ فیصل کالونی میں مخدوش عمارت ایک طرف جھکنے لگی، عوام میں خوف پھیل گیا

شہر قائد میں جان لیوا مخدوش عمارتیں بارش کے بعد مزید خطرناک  ہو گئیں، شاہ فیصل کالونی میں واقع عمارت ایک طرف جھکنے لگی جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ فیصل کالونی بلاک نمبر 1 میں پانچ منزلہ عمارت کا ایک طرف جھکاؤ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ریشم بازار بلاک نمبر  1 کے گنجان بازار واقع عمارت کے اردگرد مختلف مقامات پر ہزاروں افراد موجود ہوتے ہیں۔

شاہ فیصل کالونی میں پلاٹ نمبر 1/397 پر غیر قانونی طور پر 5 منزلہ عمارت تعمیر کی گئی، یہ عمارت ایک طرف مسلسل جھکتی جا رہی ہے جس سے سینکڑوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔عمارت کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

ممکنہ حادثے کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے خدشات ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کے رہائشی لوگوں نے متعدد بار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اس بات کی شکایت کی مگر محکمے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 5 منزلہ عمارت کی تعمیر کے دوران ہوش نہ آیا۔ذرائع کے مطابق اس عمارت کی غیر قانونی تعمیرات ”ایس بی سی اے“افسران کی مکمل سرپرستی کے تحت ہوئیں۔مبینہ طور پر بھاری نذرانے وصول کر کے اس تعمیرات کی غیر قانونی وغیر اعلانیہ اجازت دی گئی۔

علاقہ مکینوں نے سیکریٹری بلدیات اور”ڈی جی“ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمارت کا باقاعدہ طور پر ہنگامی بنیاد پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے معائنہ کروایا جائے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

Related Posts