استنبول: بی ٹی سی ترک نے قاہرامان مراش میں آنے والے زلزلے کے باعث امدادی اداروں کے لیے کرپٹو کرنسی والیٹس قائم کردیے۔
ادارے نے ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات، ترک ہلال احمر، ٹوگ، بت کوائن، اتھیروم اور ٹیتھیر قسم کی کرپٹو کرنسی کو امداد کے لیے قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس طریقے کار کے بعد اب بی ٹی سی ترک اکاؤنٹ کے بغیر کرپٹو کرنسی والیٹس یا کسی اور پلیٹ فارم کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں امداد قبول کی جا سکے گی۔
ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کیلئے گیمنگ ایپس کا استعمال شروع کردیا
بی ٹی سی ترک کا کہنا ہے کہ بھیجی گئی نقد امداد اب خو کار طریقے سے ترک لیرا میں تبدیل کی جا سکے گی جس پر کسی قسم کی اضافی ادائیگی بھی وصول نہیں کی جائے گی ۔
اس سے قبل کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے ترکی کے زلزلے متاثرین کو مدد کی پیشکش کی تھی، مالیاتی حکام نے ایک خیراتی تنظیم کو کرپٹو کے ذریعے امدادی فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی۔
بائننس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن علاقوں میں متاثرین کی تعداد زیادہ ہے اُن میں 5 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔