ادھار کی رقم واپس مانگنے پر سفاک رشتے داروں نے خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا نیوز

سفاکی اور حیوانیت کی حد ہوگئی، کراچی میں خاتون کو ادھار کی رقم واپس مانگنے پر رشتے داروں نے جان سے مار دیا۔

بن قاسم کے علاقے ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، مقتولہ کی شناخت 34 سالہ رقیہ کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ گزشتہ ہفتے بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی۔

پولیس کےمطابق مقتولہ رقیہ کو اس کے رشتے داروں نے ایک لاکھ روپے ادھار کی رقم واپس مانگنے پر قتل کیا ہے، مقتولہ کے قتل میں خاتون سمیت پانچ افراد ملوث ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ رقیہ کو 6 نومبر کے دن پرانا حاجی کیمپ بلا کر قتل کیا گیا، مقتولہ کے شوہر اضرار خان کو آج بیوی کی لاش کے بارے میں بتایا گیا، واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا ہے تاہم مقتولہ کے شوہر نے درخواست پولیس کو جمع کرا دی ہے۔

پولیس کےمطابق مقتولہ کے شوہر کو برادری کی جانب سے پولیس کارروائی کرانے پر دھمکیاں مل رہی ہیں، لواحقین نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرالی ہے جبکہ لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts