راولپنڈی:رحیم یار خان محلہ رفیقِ آباد میں سفاک جلاد انسان نما شیطان باپ نے اپنے ہی لخت جگر دو سالہ بیٹے کو پھانسی پر لٹکا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ظالم باپ نے بیٹے کے گلے میں رسی ڈال کر دیوار سے لگے ہوئے لوہے کے سریے کے ساتھ لٹکا دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کمال ہوشیاری اور مکاری سے اپنے ہی پاؤں باندھ کر قتل کا الزام سسرال والوں پر لگانے کی ناکام کوشش کی ملزم نے کہا کہ سسرال والے پانچ افراد آئے اور بچے کو قتل کر کے مجھے باندھ کر چلے گئے گئے۔
سفاک باپ نے اپنے بچے کو اس وجہ سے قتل کیا کہ ملزم کی بیوی ناراض ہو کر اپنی چھوٹی بچی کو اپنے ساتھ لے گئی چھوٹے سے ننھے معصوم بیٹے کو باپ کے سپرد کر گئی تھی جب کہ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بچے کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔
پولیس نے بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے