طنزومزاح سے بھرپور بروکلن نائن نائن اختتام پذیر، اداکاروں کے جذباتی الوداعیہ پیغامات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طنزومزاح سے بھرپور بروکلن نائن نائن اختتام پذیر، اداکاروں کے جذباتی الوداعیہ پیغامات
طنزومزاح سے بھرپور بروکلن نائن نائن اختتام پذیر، اداکاروں کے جذباتی الوداعیہ پیغامات

طنزومزاح، سسپنس اور تجسس سے بھرپور153 اقساط پر مشتمل بروکلن نائن نائن کا آخری سیزن بھی اختتام پذیر ہوگیا، جس پر سیریز میں 8 سال تک کام کرنے والی کاسٹ کے فنکاروں نے جذباتی الوداعیہ پیغامات ارسال کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بروکلن نائن نائن کی 1 گھنٹہ طویل آخری قسط نشر کی گئی جس میں گلیمر، کہانی کا پریشان کن اتار چڑھاؤ اور 99 گینگ کی طرف سے زبردست انداز میں الوداعی پیغام نشر کیا گیا۔

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی وردی پہن کر اداکاری کرنے والی بروکن نائن نائن سیریز کی کاسٹ میں شامل اینڈی سیمبرگ، اسٹیفنی بیٹرز، ٹیری کریوز، میلیسا فومرو، جو لو ٹرگلیو، آندرے براگر اور جول مکنن نے اہم کردار ادا کیے۔

بعد ازاں کاسٹ ممبران کی طرف سے مداحوں کو بروکلن سیریز کے اختتام پردئیے گئے الگ الگ الوداعی پیغامات فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بروکلن نائن نائن کے پیج پر شیئر کیے گئے جن پر مداحوں کا ردِ عمل تاحال جاری ہے۔

مختلف اداکاروں کے الوداعی پیغامات نے مداحوں کو ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بروکلن نائن نائن سیریز کے برعکس جذباتی کردیا۔ اداکار آندرے براگر کا کہنا ہے کہ کیپٹن ہولٹ میرے لیے بہت خاص کردار رہا ہے جس کیلئے میں نے سالہا سال اداکاری کی۔

انسٹا گرام پیغام میں بروکلن سیریز کے دوران جیک پیرالٹا کا کردار ادا کرنے والے اینڈی سیمبرگ کا کہنا ہے کہ میں نائن نائن کے تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے طویل عرصے تک ہمارا شو پسند کیا۔ آپ نے 8 سال تک ہماری اداکاری کو سراہا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Brooklyn Nine-Nine (@nbcbrooklyn99)

بروکلن نائن نائن میں روزا ڈی ایز کا کردار ادا کرنے والی اسٹیفنی بیٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 سال کے دوران میں نے اپنے کردار کو تراشا اور اس پر محنت کی۔ ہزاروں مرتبہ مداحوں کو ہنساتے ہنساتے خود بھی ہنس پڑی اور زندگی بھر کیلئے دوست بنائے۔

کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں نے بھی اپنے اپنے الوداعی پیغامات میں مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بروکلن نائن نائن سیریز میں اداکاری کے دوران اپنی یادگار کاوشوں کا بھی ذکر کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین محظوظ بھی ہوئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل طنزو مزاح سے بھرپور سٹ کام بروکلن نائن نائن کے 8ویں اور آخری سیزن کی عکسبندی مکمل کر لی گئی جس سے 153 اقساط اور 8 سال کا طویل دورانیہ مکمل ہوا۔

امریکی شوبز انڈسٹری میں بروکلن نائن ئان کو گزشتہ 10 سال کی تاریخ میں سب سے پسندیدہ سٹ کام سمجھا جاتا ہے جس نے عوام کو اپنے شوخ و شگفتہ جملوں سے قدم قدم پر ہنسنے پر مجبور کیا۔

این بی سی چینل کے مطابق بروکلن نائن نائن کا 8واں اور آخری سیزن رواں برس اگست سے نشر ہونا شروع ہوا۔ بروکلن نائن نائن کے پروڈیوسر ڈین گور نے 3 ماہ قبل سٹ کام کے اختتام پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید پڑھیں: کامیڈی سیریز بروکلن نائن نائن کے آخری سیزن کی عکسبندی مکمل

Related Posts