برطانوی شاہی جوڑا دورۂ لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی شاہی جوڑا دورۂ لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا
برطانوی شاہی جوڑا دورۂ لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن داتا کی نگری لاہور کی پر لطف سیر کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

برطانوی شاہی جوڑا آج دن کے وقت شاہی طیارے میں لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوا جبکہ اس سے قبل انہوں نے کچھ وقت ایس او ایس کے یتیم بچوں کے ساتھ گزارا اور ان میں گھل مل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کے طلبا کو حکومتی سرپرستی فراہم کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان

لاہور کے ایس او ایس ویلیج میں بچوں کے ساتھ وقت گزاری کے بعد شاہی جوڑا آج دن 12 بجے اپنے ذاتی طیارے میں لاہور سے روانہ ہوا تھا، اور بالآخر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ،علاوہ ازیں شاہی جوڑے نے یتیموں اور لاوارث بچوں کی تنظیم ایس او ایس ویلیج کا دورہ بھی کیا۔

Image result for British Royal Couple

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن آج لاہورکےدورے پرپہنچیں جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔

Image result for British Royal Couple

لاہور ا یئرپورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا ،جہاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کا استقبال کیا،چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےشاہی مہمانوں کو اکیڈمی کا دورہ کرایا، بولنگ کوچ وقار یونس، مینز اورویمنز ٹیم کے کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے۔

مزید پڑھیں: شاہی جوڑے کادورہ لاہور،قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی

Related Posts