نام کاحصہ محمد ہونے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو برطانوی ایئرپورٹ پر امتیازی سلوک اور تعصب کا نشانہ بنا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بیڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ محمد یاسین ایم پی کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کینیڈا کی پرواز میں سوار ہونے سے روکا گیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد یاسین کو کافی دیر تک روک کر سوالات کے بعد جانے دیا گیا، انہیں کامنز کے ساتھ کینیڈا جانا تھا۔
مہنگائی کی ٹینشن، نہ بجلی بل اور کرایوں کی۔ گرانی سے تنگ کراچی کے شہری نے درخت پر گھر بسالیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یاسین ایم پی کو کینیڈا سے واپسی پر بھی اضافی سوالات بھگتنا پڑے، ان کو بتایا گیا کہ ان کا نام محمد ہونے کے سبب انہیں روکا گیا۔
لیبر کمیٹی کے سربراہ کلائیو بیٹس نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والا واقعہ ناقابل قبول ہے، واقعہ اسلامو فوبک ہونے کے سبب برطانیہ میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کو تحریری آگاہ کیا جائےگا۔
کلائیو بیٹس کے مطابق محمد یاسین سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں پیدا ہوئے، چاقو یا کوئی دوسرا ہتھیار تو ساتھ نہیں لے جا رہے۔
البتہ واقعے کے بعد محمد یاسین کو کینیڈین امیگریشن کے پارلیمنٹری سیکرٹری اور ائیر کینیڈا کی جانب سے معذرت موصول ہوئی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر راجر گیل کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کام کیلئے سرکاری دورے میں اس واقعے کا پیش آنا ناقابل قبول ہے۔