معروف برطانوی کاروباری شخصیت محمد الفائد کا 94برس کی عمر میں انتقال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: برطانیہ کی معروف کاروباری عمر رسیدہ شخصیت محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد الفائد کے اہلِ خانہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ 30 اگست کو بدھ کے روز محمد الفائد عمر رسیدگی کے باعث پرسکون انداز میں اِس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان، بھارت کو آگ لگ گئی

مصری شہر اسکندریہ میں جنم لینے والے محمد الفائد نے 70ء کی دہائی میں برطانیہ منتقلی کے بعد ایک کاروباری شخصیت کی حیثیت سے اپنی ایک الگ پہچان بنائی اور کاروباری حلقوں میں جانے پہچانے جانے لگے۔

برطانیہ آمد سے قبل محمد الفائد مشرقِ وسطیٰ میں کاروباری سلطنت قائم کرچکے تھے اور پر تعیش اشیا کے اسٹور ہیروڈز اور فٹبال کلب فلہم کے مالک کے طور پر بھی انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد الفائد کے صاحبزادے دودی الفائد برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے ہمراہ کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ محمد الفائد کا دبئی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔

محمد الفائد نے ہاؤس آف فریزر بھی خریدا جبکہ پیرس کا ریٹز ہوٹل بھی محمد الفائد کی ملکیت میں تھا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی نمازِ جنازہ لندن کی ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کردی گئی ہے۔ 

Related Posts