مشرق وسطیٰ کشیدگی، برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تل ابیب: برٹش ایئر ویز نے اسرائیل میں کشیدہ صورتحال کے بعد پروازیں معطل کردی ہیں۔ برٹش ایئرویز کے ایک طیارے نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل واپسی کا انتخاب کیا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورتحال کی وجہ سے بہت سے ممالک نے پروازیں معطل کی ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ حال ہی میں برطانوی پرواز BA165 تقریباً تل ابیب پہنچ گئی تھی لیکن پائلٹ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہیتھرو ایئر پورٹ سے واپسی کا راستہ لیا۔

بینک آف اسرائیل کا 30 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان

اسرائیلی ایئرپورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ برٹش ایئرویز کی پرواز نے جب واپسی کا انتخاب کیا تب راکٹ تل ابیب کے اردگرد پرواز کررہے تھے۔ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے برٹش ایئر ویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کردی ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کے یروشلم مارچ کو روکنے کیلئے اسرائیل نے فلسطینیوں پر قیامت ڈھائی ہوئی ہے۔

فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں سے پوری علاقے میں تباہی مچی ہوئی ہے۔اب تک تقریباً 1100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس کی جانب سے بھی مزاحمت جاری ہے۔

Related Posts