لندن : کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں منتقل ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت میں بہتری آگئی ہے، انتہائی نگہداشت وارڈمیں داخل وزیراعظم کی صحت کے بارے میں گہری تشویش پائی جارہی ہے ۔
برطانوی وزیراعظم کے سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہے اور وہ نگرانی کے لئے انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ 55 سالہ بورس جانسن کسی بھی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں تھی۔
بورس جانسن برطانیہ میں کورونا سے متاثر ہونیوالے ہائی پروفائل شخصیات میں سے ایک ہیں جن کیلئے دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
جانسن اس سے پہلے اتوار کی رات لندن کے ایک اسپتال میں اس خدشے کے بعد گذار چکے تھے کہ انہیں کورونا کی تشخیص ہونے کے 10 دن بعد بھی کھانسی اور تیز درجہ بخار تھا۔
برطانوی وزیر داخلہ وزیراعظم کے امور انجام دے رہے ہیں تاہم ملک میں نائب وزیر اعظم کا باضابطہ آئینی کردار نہیں ہے ، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی بڑے فیصلے کرنے کے لئے ان کو باقی کابینہ کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔
سب سے اہم مسئلہ اگلے ہفتے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری رکھنے یا ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرناہے ۔
برطانیہ کو کورونا کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بورس جانسن نے خود مارچ کے شروع میں ہی کہا تھا کہ وہ اب بھی لوگوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ووہان میں سفری پابندی ختم ہونے پرٹرمپ برہم، ڈبلیو ایچ او کے فنڈزروکنے کی دھمکی