راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے روئیے سے دلبرداشتہ برگیڈئیر (ر) اسد منیر نے بدعنوانی کیس میں گرفتاری اور ممکنہ ہتکِ عزت سے بچنے کیلئے خودکشی کی، احتساب عدالت نے موت کے تقریباً 3سال بعد ملزم کو باعزت بری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے 16مارچ 2019 کے روز ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنے فلیٹ کے کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، ان کے آخری خط میں نیب کے روئیے پر افسوس کا اظہار سامنے آیا۔ خط کے مطابق برگیڈئیر (ر) اسد منیر بے گناہ تھے۔
وزیر اعظم کی ٹیکس کلیکشن پر ایف بی آر، نئے سینٹرز کھولنے پر نادرا کی تعریف
گزشتہ روز احتساب عدالت نے برگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کو بری کردیا۔ معزز جج محمد اعظم خان نے کہا کہ کیس کا تعلق احتساب بیورو سے نہیں بنتا۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامران شفیق ایڈووکیٹ کے مطابق دیگر اداروں کی تحقیقات سے بھی ملزم پر الزامات ثابت نہ ہوسکے۔